اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق اہم پیشرفت

عیدالاضحی سے قبل اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:  اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کو لکھے گئے خط  میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اور وکلا چیمبرز کے لیے زمین الاٹ ہوگئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کا پی سی ون منظوری کے حتمی مرحلے میں ہے۔ وزارت قانون  کمپلیکس منصوبے پر تیزی سے کام کررہی ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا پلان منظور ہو چکا ہے اور کنسلٹنٹ بھی ہائر کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وکلا کی ہنگامہ آرائی: اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری تاحکم ثانی بند

خیال رہے کہ آج بھی وکلا نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کی فوری تعمیر کے لیے ڈی چوک پر احتجاج کیا اور سڑک بند کردی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ احتجاج کرنے والے وکلا کو بتایا جائے کہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا پلان منظور ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے صرف پلان کی منظوری ہوئی بلکہ کنسلٹنٹ بھی ہائر کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے 8 فروری کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، تاہم کسی  بے گناہ وکیل کو ہراساں نہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں