آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹکس انسٹالیشنز کا دورہ

موجودہ چیلنجز کے لیے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا، آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹکس انسٹالیشنز کا دورہ کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل استعداد میں اضافے کے ون ونڈو آپریشن کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹکس کی ٹاپ کلاس سہولیات اور خدمات کو بھی سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد پر چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

دشمن کل بھی وہی تھا، آج بھی وہی ہے، مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی ہے: جنرل باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو دورے کے دوران مختلف سہولیات کی تعمیراور موجودہ انفرا اسٹرکچر کی اپ گرایڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے آپریشنل استعداد میں اضافے کے ون ونڈو آپریشن کی تعریف کی جب کہ لاجسٹکس کی ٹاپ کلاس سہولیات اور خدمات کو بھی سراہا۔

ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کے موقع پر کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامرعباسی بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں