آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کے دورے کے موقع پر مادر وطن کی حفاظت کے لیے افسران کے بلند حوصلے کی تعریف کی ہے۔

ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا۔

کھاریاں گیریژن پہنچنے پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ میں جاری وار گیمز کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عسکری منصوبہ سازوں کی جدت کو سراہا۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے افسران سے اظہارخیال بھی کیا۔

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاریوں، تمام خطرات سے نمٹنے اور وطن کی حفاظت کے عزم اور بلند مورال کی بھی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں