پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کورونا میں مبتلا

مکی آرتھر

فوٹو: فائل


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر اور سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

مکی آرتھر جو کہ اب سری لنکا کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کا ٹیم کے ہمراہ کوویڈ ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن ٹام مور کورونا کے باعث انتقال کر گئے

یہ ٹیسٹ اس وقت میں لیا گیا جب سری لنکن ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے تیاری کر رہی ہے جو کہ رواں مہینے کے آخر میں طے ہے۔

لاہیرو تھریمانے نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ میں کورونا کا شکار کیسے ہوا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم میں کب اور کیسے کورونا وائرس میں مبتلا ہوا کیونکہ میں نے دورہ انگلینڈ کے بعد کسی قابلِ ذکر سرگرمی میں بھی حصہ نہیں لیا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہر کسی کو محتاط اور محفوظ رہنے کی بہت ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں