مارکیٹ میں پلاسٹک کے انڈے اور گھی فروخت ہونے کا انکشاف


اسلام آباد: چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ بازار میں پلاسٹک کے انڈے اور گھی فروخت ہو رہا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مشتاق احمد خان کی سربراہی میں ہوا۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ وزارت کمیٹی کی 227 ہدایت پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے اور بیوروکریسی کے رویے میں تبدیلی نہیں لائی نہیں جا سکتی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے سیلری پیئنگ سینٹرز بن گئے ہیں۔

پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ( پی ایس کیو سی اے) کے حکام نے بتایا کہ 23 کمپنیوں کے پانی کے نمونے غیر معیاری پائے گئے ہیپں اور 5 کمپنیوں کے یونٹس بند کیے گئے ہیں جبکہ 18 کمپنیوں کے سیلنگ پوائنٹس کو بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی پی سی آر ڈبلیو آر کے ساتھ موبائل سیمپلنگ کرتے ہیں اور 7 بڑے شہروں میں پانی کی سیمپلنگ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 70 سال سے ہم نے پارلیمنٹ کا احترام نہیں کیا، عدالت

پی ایس کیو سی اے حکام نے کہا کہ کارروائی کے بعد کمپنیاں نام تبدیل کر کے دوبارہ کام شروع کر دیتی ہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ ہم پانی کی کوالٹی چیک نہیں کر سکتے تو باقی 61 چیزوں کا کیا کریں گے۔ بازار میں تو پلاسٹک کے انڈے اور گھی فروخت ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں