امریکی گلوکارہ بھی بھارتی مظالم کیخلاف بول اٹھیں

بھارتی مظالم کیخلاف امریکی گلوکارہ بھی بول اٹھیں

بھارتی مظالم کو امریکی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریانہ بھی برداشت نہ کر سکیں اور مودی سرکاری کا بھیانک چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا۔

امریکی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ دنیا بھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہے ؟  ہم بھارتی کسانوں پر ہونے والے مظالم پر بات کیوں نہیں کر رہے؟؟

امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ٹوئٹ کرنے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت ہمیشہ کی طرح مودی سرکار کو خوش کرنے کے چکر میں بیچ میں کود پڑیں اور پر امن کسانوں کو دہشت گرد ہی قرار دے دیا۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے بھی بھارت سے مظالم بند کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ امریکہ کہ نائب صدر کمالہ ہیرس کی بھانجی مینا ہیرس نے اسے جمہوریت پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ سب کو بھارتی کسانوں کے خلاف انٹرنیٹ کی بندش اور حکومتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی۔

واضح رہے کہ دو ماہ سے اپنے حقوق کے لیے بیٹھے پُرامن کسانوں کی آواز دبانے کے لیے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر والا حربہ اپناتے ہوئے دہلی میں انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں