ونڈر وومن 1984 کا ایک اور ریکارڈ

ونڈر وومن 1984 کا ایک اور ریکارڈ

دسمبر 2020 میں ریلیز کی جانے والی ایکشن سے بھر پور ہالی ووڈ فلم ‘ونڈر وومن 1984’ نے اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

فلموں کی ریٹنگ کرنے والی کمپنی نیلسن کے مطابق گزشتہ سال 18 دسمبر کو ریلیز ہونے کے بعد تین  کے اندر ونڈر وومن 1984 کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس پر اسے اوسطا 2.25 ارب سے زائد بار دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: ونڈر وومن2کی ریلیز میں مزید تاخیر کا امکان

نیلسن کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق فلم کے 151 منٹ رن ٹائم کے دوران اوسطا 14.9 ملین بار دیکھا گیا جو کہ ایک نیا ریکاڈ ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے سبب مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی فلم ونڈر وومن 1984 کو 16 دسمبر کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس سمیت سینما تھیٹرز میں محدود پیمانے پر ریلیز کردیا گیا تھا۔

پیٹی جینکنز کی ہدایت کاری میں بننے والی سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کا پہلا ٹریلر 9 دسمبر2019 کو جاری ہوا تھا۔

مذکورہ فلم 2017 میں بننے والی ونڈرویمن کا سیکوئل ہے اور ابتدائی طور پر فلم کی  فلم کی ریلیز کیلئے دسمبر2019 کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب اسے 18 دسمبر 2020  کو ریلیز کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں