اداکارہ صوفیہ مرزا کا بیٹیوں کی بازیابی کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

اداکارہ صوفیہ مرزا کا بیٹیوں کی بازیابی کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

فوٹو: فائل


معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ 

عدالت نے ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بچیوں کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے دوران صوفیہ جیسے مزید روبوٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت اداکارہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ گارڈین عدالت نے بچیوں کو صوفیہ مرزا کی تحویل میں دینے کا کا حکم دیا لیکن سابق شوہر عمر فاروق دھوکے سے بچیوں کو بیرون ملک لے گیا۔

وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے عمر فاروق نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر جعلی پاسپورٹ تیار کیے۔

درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے بچیوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ایک ہفتے میں رپورٹ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

سماعت کے بعد ماڈل و ادکارہ صوفیہ مرزا کا کہنا تھا بچیوں کو باہر لے جانے میں سابق شوہر عمر فاروق کے ساتھ زبیر احمد اور صدف ناز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری بچیوں کو ہیومن ٹریفکنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کی درخواست دینے والا مدعی منظر عام سے غائب

اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر فاروق سے ان کی شادی دس سال پہلے ہوئی، پھر طلاق ہو گئی۔

نومبر 2020 میں گارڈین عدالت نے درخواست گزار کی بیٹیوں کی بازیابی کا حکم سنایا تھا۔


متعلقہ خبریں