امریکہ: نو منتخب صدر جوبائیڈن نے حلف اٹھا لیا

مشیران سے کہہ دیا، جس قدر ممکن ہو اتنی خواتین کو افغانستان سے باہر نکالیں، بائیڈن

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے صدارتی حلف اٹھا لیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔ وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہیں۔

’’ اب تمہارا وقت ہے‘‘: نو منتخب امریکی صدر کو پیغام مل گیا

جوبائیڈن امریکہ کے معمر ترین صدر بن گئے ہیں۔ ان کی عمر 79 سال ہے۔ اس وقت ان کا پہلا صدارتی خطاب ہو رہا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کے بعد سخت سکیورٹی حصار میں امریکہ کے 46 ویں صدر جو بائیڈن نے حلف اٹھایا ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت ایک روایت نبھائی

نومنتخب صدر جوبائیڈن سے قبل امریکہ کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر کملا ہیرس نے اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔

جوبائیڈن نے اپنے اولین خطاب میں کہا کہ آج امریکہ اور جمہوریت کا دن ہے۔

امریکی صدر کی تقریب حلف برداری: جوبائیڈن کی کیپٹل ہل آمد

سابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے روانگی کے وقت اپنی منزل فلوریڈا کو قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں