10 لاکھ روپے کی مرغیاں چوری، ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

10 لاکھ روپے کی مرغیاں چوری، ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

فوٹو: فائل


لاہور: عدالت نے دس لاکھ روپے مالیت کی جاپانی نسل کی مرغی اور مرغا چوری کرنے پر 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ضلع کچہری میں جوڈیشنل مجسٹریٹ ذولفقار بار نے امپورٹڈ فینسی مرغیاں چوری کرنے کے الزام میں ملزمان کے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر سبزہ زار پولیس نے ملزم وقار ،عثمان اور قاسم کو عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو مرغبانی اسکیم : وزیراعلی خیبر پختونخوا نے  200خواتین میں 5، 5مرغیاں تقسیم کیں

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کیخلاف مدعی حامد خان کی درخواست پر ایف ایی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے جاپانی نسل کے مرغے مرغیاں چوری کا اعتراف کر لیا ہے، چوری شدہ مرغے مرغیاں اصیل تھے جن کی مالیت دس لاکھ بتائی جاتی ہے۔

تفتیشی افسر نےعدالت کو مزید بتایا کہا مپورٹڈ مرغے مرغیاں ملزمان سے برآمد کر لی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں