پاکستان میں پہلی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی قائم

پاکستان میں پہلی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی قائم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) قائم کر دی ہے۔ 

اتھارٹی پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے چلنے والے صنعتی انقلاب کے لیے تعاون کرے گی، عامر احمد ہاشمی کو اسپیشل ٹیکنالوجی اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے سربراہ وزیر اعظم عمران خان خود ہوں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایس ٹی زیڈ اے کے ذریعے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔

چیئرمین ایس ٹی زیڈ اے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی زون پاکستان کی اعلیٰ ٹیک برآمدات بڑھانے میں مدد فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی زون ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نئی معاشی قدر کو فروغ دیں گے، صنعتی گروپوں کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ سال 2020 وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی نمایاں رہی۔ پاکستان نے اس شعبے میں بہت سے سنگ میل عبور کیے اور کئی منصوبوں کی بنیاد بھی رکھی گئی۔

گزشتہ سالوں کی نسبت پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت نے مثبت تبدیلیوں کا سہرا ملک کے نام کیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وزارت سائنس و ٹینکالوجی متحرک ہوئی اور پاکستانی سائنسدانوں نے خود ہی ملک میں ونٹلیٹرز کی کمی پوری کی۔

کویڈ 19 سے بچاو کے لیے ماسک ، سنیٹازیر، حفاظتی کٹس سب پاکستان میں تیار کئے گئے۔

گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 10 اسکولز بنائیں گے، فواد چودہدری

سال 2020 میں صحت کے میدان میں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے پاکستان میں اپنے ہارٹ سٹنٹس، ایکسرے مشین بھی بنائی، الیٹرانک کے شعبے میں 2 اور 3 پہیوں والی ماحول دوست الیکٹریک بسوں کو بھی اسی سال متعارف کروایا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنولوجی فواد چودھری نے کہا کہ سال 2021 میں بھی اہم پروجکٹس لانچ کرنے جا رہے ہیں جو پاکستان کے لیے فائدہ مند ہو گئے۔


متعلقہ خبریں