حکومت مستعفی ہوگی اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل، صدر مملکت

حکومت مستعفی ہوگی اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے حکومت سے مستعفیٰ ہونے کے مطالبہ بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے حکومت مستعفی ہوگی اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

اسلام آباد میں سیئنیر صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخاب یا اصلاحات پر قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ کب اور کس سے ڈائیلاگ کرنا ہے یہ وزیراعظم طے کریں گے۔ ،دو برس سے سیاسی نظام کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت کا واحد نقطہ کرپشن سے پاک پاکستان ہے، قومی ڈائیلاگ نیب اور بدعنوانی کے خاتمے کے ایجنڈے کے بغیر ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں، بلیک میل نہیں ہونگے، وزیراعظم

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ 2014 میں ہم نے آئین کی حدود میں رہ کرعسکری قیادت سے ملاقات کی. وزیراعظم کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر بات چیت ہوتی ہے، وزیراعظم اور میں اسلامی تاریخی کتب پڑھتے ہیں،وزیراعظم کا میرے ساتھ مزاح کا پہلو بھی رہتا ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت کھل کر سی پیک کے خلاف ہے،اسی لیے اسکے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے ہمارہ موقف واضح ہے حکومتی نمائندے کی اسرائیل کا دورہ کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے، اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ہم این آر او نہیں مانگ رہے۔ این آر او پر بحث سخت ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں