سردی کی نئی لہر، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا میں سردی کی نئی لہر کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

محکمہ ریلیف خیبر پختونخو کے اعلامیہ کے مطابق صوبے میں انتہائی سرد موسم کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ ایمرجنسی کے تحت صوبے میں تمام بے گھر افراد کو شیلٹرز اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ بے گھر افراد  کیلئے شیلٹر اور کھانے کا فوری بندوبست کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: پہلی فوڈ سیکیورٹی پالیسی کا ڈرافٹ منظور

بے گھر افراد کے ناشتے کے لیے ایک سو روپے، دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے 2 سو روپے فی فرد مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


متعلقہ خبریں