دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،شیخ رشید


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگرد کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

شیخ رشید نے فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ  کا اظہار کیا اور کہا کہ ایف سی کے اہلکاروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی کے شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردوں کا خاتمہ ہو گا۔

خیال رہے کہ ہرنائی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے کے دوران 7 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات کے واقعے میں دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ کر حملہ کر دیا اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی شیر زمان، جمال، عبدالروَف، فقیر محمد، نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل اور عبدالوکیل شامل ہیں۔

پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے، جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ آپریشن میں بڑی تعدادمیں اسلحہ،گولیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔


متعلقہ خبریں