ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز پر آؤٹ

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز پر آؤٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا۔ نیوزی لینڈ کے 431 رنز پر تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے ترنگا شہر میں کھیلے جارہے پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن 129 رنز اور بے جے واٹلنگ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پُراعتماد ہیں، اچھاک ھیل پیش کریں گے، ٹاس سے قبل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کرائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں