یو این کی گاڑیوں پر بھارتی فائرنگ، پاکستان نے اقوام متحدہ میں معاملہ اٹھا دیا


اسلام آباد: پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی گاڑیوں پر حملے کا معاملہ اقوام متحدہ کے سامنے اٹھا دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصرین اور ان کی گاڑی کوجان بوجھ کر نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کوکام کرنے سے روکنے کا بھارت کاایک نیا ظالمانہ اور مذموم ہتھکنڈا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کے خلاف بھارتی فوجی مہم جوئی کا حصہ ہے۔

انتہا پسند مودی سرکار کوئی بھی غلطی نہ کرے، وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو وارننگ

خط میں  بتایا گیا کہ پاکستان کے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی حکومت خودکو ملک میں درپیش مشکلات سے توجہ ہٹانے کے لئے دہشت گردی کی جعلی کارروائی کرکے اس کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتی ہے۔

خط میں خبردار کیا گیا کہ اگر ایسا ہوا تو پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔

پاکستان کے مستقل مندوب کی طرف سے لکھے گئے خط میں اقوام متحدہ سے درخواست کی گئی کہ وہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کے مبصرین کے حملے کی بھرپور مذمت کرے اور بھارت پرزوردے کہ وہ 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔


متعلقہ خبریں