آئندہ سال حج اخراجات زیادہ ہوں گے، وزیر مذہبی امور کا اعلان

نورالحق قادری

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ آئندہ سال حج اخراجات زیادہ ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ایئرلائن کے کرائے بڑھ گئے ہیں۔ عازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہحج پالیسی دوہزار اکیس پر مشاورت جاری ہے۔ گزشتہ سال آنے والی شکایات کا ازالہ کریں گے۔

سعودی عرب نے عمرہ کو سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، نورالحق قادری

سعودی حکومت نے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کردی

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر سعودی حکومت نے 2020 کے لیے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کی تھی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج فیس میں اضافے کے بعد پاکستانی عازمین حج کو 300 ریال ویزہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ ویزہ فیس کیساتھ 110 ریال انشورنس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں