اسد عمر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسلام آباد، کراچی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا عالمی وبا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں آئسولیشن میں جا رہا ہوں ۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 84 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی کل 9 ہزار164تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 2 ہزار972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 99 ہزار852مریض صحتیاب ہو چکے اور 42 ہزار 478 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 522 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 270، خیبر پختونخوا ایک ہزار 511، اسلام آباد385، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 177 اور آزاد کشمیر میں 200 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار700، خیبر پختونخوا52 ہزار41، سندھ2 لاکھ 1 ہزار80، پنجاب ایک لاکھ 30 ہزار122، بلوچستان17 ہزار 868، آزاد کشمیر7 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح7.59 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 17.71فیصد، راولپنڈی17.21، آزاد جموں کشمیر9.30، بلوچستان7.59، گلگت بلتستان1.63، اسلام آباد3.6 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں