دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد اموات

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7  کروڑ 53 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 70 ہزار 579 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 29 لاکھ 36 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 7 لاکھ 72 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 17 ہزار 929 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 76 لاکھ 27 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 829 اور 99 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: سائنسدانوں نے انفرا ریڈ تھرمامیٹر کو غیر مؤثر قرار دیدیا

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار876 اور 71 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 27 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 49 ہزار 762 ہے۔

فرانس میں 24 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 59 ہزار 619 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں19 لاکھ55ہزار680 افراد متاثر اور17ہزار364 ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں 19 لاکھ48 ہزار کورونا کیسز اور66 ہزار 52 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 19 لاکھ6ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 67 ہزار 220 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں کوروناویکسین لگانے کا آغاز

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔


متعلقہ خبریں