کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 550 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 472 روپے اضافہ ہوا۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 96 ہزار 280 روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 750 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار750 روپے ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار808 روپے ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار روپے ہو گئی تھی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 165 روپے ہو گئی تھی۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی تھی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپےکمی کے بعد 94 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔