لکس اسٹائل ایوارڈز میں ‘بول ہو’ کا جادو: ہادیہ ہاشمی سنگر آف دی ائیر قرار

بول ہو کا جادو: سنگر آف دی ائیر لکس اسٹائل ایوارڈ 9 سالہ ہادیہ ہاشمی کے نام

اسلام آباد: سوچ بینڈ کا گانا “بول ہو” سے شہرت پانے والی پاکستان کی کم سن گلوکارہ ہادیہ ہاشمی نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں سنگر آف دی ائیر کا خطاب اپنے نام کر لیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی ہادیہ نے فروری 2019 میں ” نیس کیفے بیسمنٹ ” کے سیزن 5 میں سوچ بینڈ کا “بول ہو” گا کرخوب پزیرائی حاصل کی تھی۔

نو سالہ ہادیہ کا کہنا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں اور عابدہ پروین ان کی پسندیدہ گلوکارہ ہیں۔

ہادیہ کا گایا ہوا گانا بول ہو سن کر معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے حال ہی میں ان سے رابطہ کیا تھا۔ سونو نگم نے اپنے ویڈیو پیغام پاکستان کی ننھی گلوکارہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے کلام کو ایک مثالی شاہکار قرار دیا تھا۔

دوسری جانب لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 میں ہم ٹی وی کا راج رہا۔ ایوارڈز میں 8 کیٹگریز میں سے 6 ایوارڈز ہم ٹی وی نے جیت لیے۔  لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

بہترین ڈرامے کی ہدایت کاری کا لکس اسٹائل ایوارڈ کاشف نثار نے حاصل کرلیا جنہوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کر دی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیے۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈ 2020: ماہرہ خان نے دو ایوارڈز جیت لیے

اسی ڈرامے کی لکھاری فائزہ افتخار کو بہترین ڈرامہ نگار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں بہترین اداکاری دکھانے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ عمران اشرف اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اقرا عزیز نے اپنے نام کیا۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’’عشق زہے نصیب‘‘ میں بہترین اداکاری دکھانے پر زاہد احمد کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے رواں برس دو لکس اسٹائل ایوارڈز جیت لیے۔

ماہرہ خان کو دونوں ایوارڈز مومنہ اینڈ درید پروڈکشن، ہم فلمز اور ہم نیٹ ورک کے بینر تلے بننے والی فلم ’سپراسٹار‘ کے لیے ملے۔

پاکستانی فلموں کی سپراسٹار ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ ’سپر اسٹار‘ کا شمار سال 2019 کی کامیاب ترین فلموں میں کیا جاتا ہے۔

ماہرہ خان نے اس فلم کی وجہ سے بہترین اداکارہ کا ویورز اور کریکٹس چوائس ایوارڈ یعنی دونوں ایوارڈز اپنے نام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں میں ہم ٹی وی کا راج

سپر اسٹار میں ماہرہ خان کے ساتھ کاسٹ میں بلال اشرف ، علی کاظمی، جاوید شیخ اور لیجنڈری اداکار ندیم  بھی شامل تھے۔

مومنہ اینڈ درید پروڈکشن کی فلم سپر اسٹار نے ریلیز ہوتے ہی ملک بھر میں دھوم مچا دی تھی۔ فلم میں نہ صرف اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا بلکہ فلم کے گانے بھی سپر ڈوپر ہٹ رہے تھے۔


متعلقہ خبریں