سندھ: کورونا کا 25 جون کے بعد مہلک ترین وار

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 597 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس کا 25 جون کے بعد سب سے مہلک ترین وار تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہارے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا کےباعث ہونےوالی ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار 222 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دستیاب اعداد و شمار کے تحت 25 جون 2020 کو کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں 74 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

حکومت کامفت کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

صوبہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی کل تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

خبردار! نیا کورونا آگیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں 801 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 83 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔


متعلقہ خبریں