نیپرا نے بجلی مہنگی کر دی


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 1 روپے 11پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی

صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی، کے الیکٹرک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

قبل ازیں حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کی تھی۔

حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کمی کر دی جس کا نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے بجلی 12.96 روپے سے کم ہو کر 8 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا تھا۔ صنعتی صارفین کے لیے رعایتی پیکج 8 ماہ کے لیے جاری کیا گیا۔

بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے 30 جون 2021 تک ہو گا جبکہ رعایتی پیکج کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک کے صنعتی صارفین پر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے طلبہ نے سستی بجلی پیدا کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریلیف پیکج کے تحت صنعتی صارفین پر 8 ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی لاگو نہیں ہو گی جبکہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں ریلیف صنعتی صارفین کو ملے گا۔


متعلقہ خبریں