حارث رؤف میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے

حارث رؤف میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پھر بگ بیش میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ پاکستانی فاسٹ باولر بی بی ایل میں میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ میلبورن اسٹارز کی جانب سے دوبارہ کھیلیں گے جبکہ حارث روف کو قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

حارث رؤف عماد وسیم کے ہمراہ آسٹریلیا پہنچیں گے جو میلبورن رینی گیڈز کی طرف سے کھیلیں گے۔ نوجوان پیسر نے بی بی ایل کے ڈیبیو سیزن میں 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عماد وسیم آئندہ برس بی بی ایل کے لیے دستیاب ہوں گے اور وہ آسٹریلوی لیگ کا حصہ بنیں گے۔ اس سے قبل دلبر حسین، حارث رؤف، شاہد آفریدی سمیت کئی نامور پاکستانی کھلاڑی آسٹریلوی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں۔

حارث رؤف دسمبر کے آخر میں بلیک کیپس کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ میں ہیں۔ 26 دسمبر اور 3 جنوری کو شروع ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں سے قبل پاکستانی ٹیم 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو تین ٹی ٹونٹی میچوں میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی ۔


متعلقہ خبریں