ایک ماہ میں انڈے 40 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، ادارہ شماریات

ایک ہفتے کے دوران انڈے 16 روپے فی درجن مہنگے، ادارہ شماریات

فائل فوٹو


اسلام آباد: گزشتہ ایک ماہ میں ملک کے مختلف شہروں میں انڈوں کی قیمت میں 40 روپے فی درجن تک کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 220 روپے فی درجن ہوگئی۔ ایک ماہ میں انڈے 40 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں انڈوں کی قیمت 220 روپے فی درجن ہوگئی۔ پشاور میں انڈوں کی قیمت 210 روپے فی درجن ہوگئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ اور سرگودھا میں انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ملتان، لاڑکانہ، سکھر، بنوں اور خضدار میں انڈوں کی قیمت 200 روپے فی درجن ہوگئی۔ کراچی اور گوجرانوالہ میں انڈے 195 روپے تک پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: نومبر: مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.126 فیصد کمی ہوئی۔ ایک ہفتہ کے دوران 16 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق انڈے اور چکن کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں۔ ایک ہفتے کے دوران فی درجن انڈوں کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا۔

جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران لہسن، گھی، چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مٹن کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح ہفتہ وار بنیادوں پر 8.44 کی سطح پر آ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں