پاک نیوی کی جانب سے 62 ویں یومِ گوادر کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد


پاکستان نیوی کی جانب سے 62 ویں یومِ گوادر کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

8 دسمبر 1958 کو گوادر پاکستان میں شامل ہوا تھا۔ اسی سلسلے میں گوادر کے کوہ باتیل پر پاک نیوی کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ہے۔

تقریب میں وائس ایڈمرل زاہد الیاس، پاک فوج کے میجر جنرل محمد عامر نجم سمیت اعلی سول اور فوجی افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

اسلام آباد اور گوادر میں چاند رصد گاہیں قائم کرنے کا اعلان

پاک نیوی کی جانب سے ساحل سمندر پر مختلف سمندری مشقوں کے مظاہرے بھی کئے گئے۔ مقامی ماہی گیروں کی بوٹ ریلی بھی ہوئی، ساحل سمندر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

پہلی بار پاکستان نیوی کے ہیلی کاپٹروں اور ہوور کرافٹ مینوور کی دلچسپ مشقیں بھی دکھائی گئی۔ خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دلچسپ مشقوں سے محظوظ ہوئے۔


متعلقہ خبریں