31 دسمبر تک اراکین پارلیمنٹ استعفے جمع کرادیں گے، فضل الرحمان

31 دسمبر تک اراکین پارلیمنٹ استعفے جمع کرادینگے، فضل الرحمان

اسلام آباد: پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ 31 دسمبر تک تمام اراکین اسمبلی اپنی پارٹی قیادتوں کے پاس استعفے جمع کرادیں گے۔

پی ڈی ایم اجلاس: ن لیگ نے فضل الرحمان کو استعفے جمع کرانے کی تجویز دے دی

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے منعقدہ سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے واضح طور پرکہا کہ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم استعفے دیں گے تو پی ٹی آئی کی طرح واپس نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ 31 دسمبر کو کیا جائے گا۔

لاہور جلسے سے نواز شریف کا خطاب فیصلہ کن ہو گا، رانا ثنا اللہ

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہی جلسہ منعقد ہو گا۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جلسے کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو پھر ملتان سے برا حشر ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ
وزیراعظم ڈائیلاگ کی بات نہیں کررہے ہیں بلکہ وہ ہم سے این آراو مانگ رہے ہیں۔

پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے،8 دسمبر کو آر یا پار ہوگا: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ہم اتفاق رائے سے تمام امور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کواب ایک دھکا دینےکی دیرہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک دھاندلی کے خلاف ہے۔


متعلقہ خبریں