مریم نواز آج لاہور میں ریلی نکالیں گی

بہاولپور: مریم نواز نے نواز شریف کو ویڈیو کال کردی، لیکن کیوں؟

فائل فوٹو


حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز آج لاہور میں ریلی نکالیں گی۔ریلی جاتی امرا سے شاہدرہ پہنچے گی اور سات مقامات پر مریم نواز کا استقبال کیا جائے گا۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز 13 دسمبر جلسے کے لیے لاہوریوں سے ملیں گی اور پی ڈی ایم جلسے کےلیےشہریوں کو براہ راست دعوت دیں گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا مریم نواز کی قیادت میں ریلی کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ریلی قائداعظم انٹر چینج سے شروع ہو گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر شاہدرہ پہنچ کر ریلی سے خطاب کریں گی۔ گزشتہ روز بھی ن لیگ کا سوشل میڈیا کنونشن ہوا تھا جس میں نوازشریف نے بھی خطاب کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم بہت بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے۔ آٹھ دسمبر کو آر ہو گا یا پار ہو گا۔ کورونا ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرن لیگ کی مرکزی قیادت کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

دوسری جانب ن لیگ نے ممکنہ گرفتاریوں اور تیاریوں کے پیش نظر پلان بی تیار کر لیا ہے۔  لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کی صورت میں خواتین متحرک ہوں گی جب کہ خواتین اپنے اپنے حلقوں سے ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 8 دسمبرکو آر ہوگا یا پار، مریم نواز

راولپنڈی میں بھی ریلی نکالنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درج مقدمے میں سابق میئر راولپنڈی ملک ابرار کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے سے قبل سیاسی ماحول گرم رکھنا چاہتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام شرکت کرے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ مافیا کا گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ عمران خان کو یہ بات سمجھ آگئی ہے کہ یہ عوامی تحریک ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو تیرہ دسمبر کو آخری دھکا دیں گے۔ بہتر ہے تیرہ دسمبر سے پہلے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں گے۔


متعلقہ خبریں