غیرملکی سرمایہ کاری اور صنعتی شعبے کا فروغ چاہتے ہیں، وزیراعظم

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں تاکہ معیشت مضبوط ہو۔

کورونا: ایس او پیز پر عملدرآمد یقنی بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ممتاز کاروباری شخصیت جاوید آفریدی سے بات چیت کے دوران کہی۔

وزیراعظم عمران خان سے جاوید آفریدی کی ہونے والی ملاقات میں صنعتی شعبے کے فروغ اور اس ضمن میں پیش کردہ تجاویز سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جاوید آفریدی کی صنعتی شعبے کے فروغ کے لیے پیش کردہ تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا۔

حکومتی اقدامات سے چینی 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کے دوران کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری اورصنعتی شعبے کا فروغ چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جاوید آفریدی نے وزیراعظم سے بات چیت کے دوران کہا کہ صنعتی شعبے کو ریلیف دینے سے کاروباری سرگرمیاں مزید تیزہوں گی۔

سول سروس: وزیراعظم  نے نظم و ضبط قواعد2020 کی منظوری دے دی

وزیراعظم سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔


متعلقہ خبریں