اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہم کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ بہتر طور پر کر رہے ہیں۔
سیکیورٹی خطرات کیخلاف ہماری تیاری مکمل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ہم نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کورونا کی دوسری لہر اوراین سی او سی کے کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے خاص طور پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو خراج تحسین پیش کیا۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں ہم سب کو زیادہ احتیاط کرنے اورایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آگاہی مہم میں میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے زبردست حصہ ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے اربوں روپے کی آگاہی مہم مفت چلائی۔
کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے حکمت عملی تیار
ہم نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے میں پہلے دن سے پاک فوج ہر حکومتی کوشش کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی میں فوجی اور سویلین مربوط نمائندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ بہت اچھا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کے لیے فوجی دستے تعینات کیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی اور فیصلوں میں فوج کے معلومات یا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سسٹمز کا فائدہ اٹھایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا کی پہلی لہرمیں جو خامیاں اور کمیاں ہمارے صحت کے نظام میں سامنے آئیں انہیں ہنگامی بنیادوں میں دور کرنے کے اقدامات کیے گئے۔
ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی
ہم نیوز کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اسی وجہ سے دوسری لہر میں ہماری تیاری پہلی لہر کے مقابلے میں خاصی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کی دوسری لہر کا بہتر طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔