جب تک میں ہوں بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے، وسیم خان

ٹیسٹ رینکنگ جاری:بابراعظم کی تین درجے تنزلی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ جب تک وہ اور احسان مانی بورڈ میں موجود ہیں بابراعظم قومی ٹیم کے کپتان رہیں گے۔

ایک انٹرویو میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل ہونے کا امکان ہے تاہم صورتحال اپریل تک کلئیر ہوجائے گی۔

پی سی بی حکام کا کپتان بابر اعظم سے رابطہ، مکمل حمایت کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کو لے کر بے یقینی کی صورتحال برقرار ہے کیونکہ کورونا بھارت میں بڑھ رہا ہے اسی وجہ سے ہو سکتا ہے ورلڈکپ بھارت سے منتقل ہو جائے۔

وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل سکس کا ڈرافٹ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگا اور ایونٹ کا انعقاد فروری میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی کے حکام  نے نیوزی لینڈ کے دورے پر گئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے کپتان بابر اعظم سے رابطہ کرکے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پی سی بی حکام نے کپتان بابر اعظم سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ مشکل وقت میں پی سی بی اور پاکستانی عوام قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔ قومی کھلاڑی حوصلہ رکھے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ذہنی دباوَ سے نکالنے کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات لینے پر غور شروع کردیا ہے۔ کھلاڑیوں کو دباوَ سے نکالنے کے لیے ماہر نفسیات کا آن لائن لیکچر دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: سرفراز اور نسیم شاہ کا کوروناٹیسٹ بھی مثبت، دورہ نیوزی لینڈ پر منسوخی کے سائے

 


متعلقہ خبریں