کورونا: پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز سے 2 مسافر آف لوڈ


ملتان: پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ملتان سے مدینہ جانے والی پرواز سے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

دونوں مسافروں کو کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کے باعث  آف لوڈ کیا گیا، کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو 14 روز قرنطینہ کے لیے گھر بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سےمزید 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 91 ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 43 ہزار 286 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور49ہزار105 زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار 408، خیبرپختونخوا میں 74  ہزار 370، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 578، بلوچستان میں 17 ہزار 187، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 933 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے5شہروں میں کورونا تیزی سے پھیلنے کا انکشاف

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 36 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 935، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 369، اسلام آباد میں 318، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 167 اور آزاد کشمیر میں 169 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں