پی سی بی حکام کا کپتان بابر اعظم سے رابطہ، مکمل حمایت کی یقین دہانی

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے حکام  نے نیوزی لینڈ کے دورے پر گئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے کپتان بابر اعظم سے رابطہ کرکے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پی سی بی حکام نے کپتان بابر اعظم سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پی سی بی اور پاکستانی عوام قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔ قومی کھلاڑی حوصلہ رکھے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ذہنی دباوَ سے نکالنے کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات لینے پر غور شروع کردیا ہے۔ کھلاڑیوں کو دباوَ سے نکالنے کے لیے ماہر نفسیات کا آن لائن لیکچر دیا جائیگا۔

خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ پر گئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرفراز اور نسیم شاہ کا کوروناٹیسٹ بھی مثبت، دورہ نیوزی لینڈ پر منسوخی کے سائے

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا پروٹوکولز پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے، ہمارے لیے سب سے اہم عوام کا تحفظ ہے۔

سی ای او پی سی بی وسیم خان نے خبردار کیا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو نیوزی لینڈ حکومت واپس بھی بھیج سکتی ہے۔ اسکواڈ کے تمام اراکین اپنا خیال رکھیں، ہم جانتے ہیں یہ وقت مشکل ہے۔

قومی اسکواڈ کے6افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد نیوزی لینڈ حکام نے پورے اسکواڈ کے نمونے دوبارہ ٹیسٹ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں سرفرازاحمد، روحیل نذیز، نسیم شاہ، محمد عباس، عابد علی اور دانش عزیز بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ آئندہ کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر پوری ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں