امریکہ: ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کی مہلت میں اضافہ


امریکہ نے معروف چینی ایپ ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کی مہلت میں 7 دن کا اضافہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بائیٹ ڈانس کو 4 دسمبر تک اپنی ایپ کے امریکی آپریشنز کو فروخت کرنا ہو گا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے نمائندے کے مطابق مہلت میں اضافے کی وجہ حال ہی میں موصول ہونے والی پیشکش پر نظرثانی کرنا ہے۔

ٹرمپ کو شکست: ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ ملتوی

بائیٹ ڈانس پہلے بھی 4 پروپوزلز امریکی حکومت کو جمع کراچکی ہےجس کا مقصد اوریکل اور وال مارٹ سے معاہدے کے حوالے سے امریکی حکومت کے تحفظات کو دور کرنا ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں شکست ہونے کے بعد امریکی حکومت نے ٹک ٹاک پر فوری پابندی کا فیصلہ ملتوی کر دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ بارہ نومبر سے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

بعدازاں اکتیس اکتوبر کو امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت نے حکومت کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے روک دیا تھا۔

امریکی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور نئے صدر کے عہدے سنبھالنے تک قانونی پیچیدگیوں کے باعث فوری طور پر ٹک ٹاک پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

امریکی عدالت نے ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دے دی

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے7 اگست کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ ہر قسم کی لین دین پر پابندی عائد کی تھی۔


متعلقہ خبریں