توانائی کمیٹی: آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ایم او یوز کی توثیق

توانائی کمیٹی: آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ایم او یوز کی توثیق

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ایم او یوز کی توثیق کردی ہے۔

آئی پی پیز نےقومی خزانے کو4ہزار802ارب سےزائدکانقصان پہنچایا، رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق توانائی کمیٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ایم او یوز کی توثیق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسدعمرکی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ایم اویوزکی توثیق کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاورڈویژن آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ایم اویوزکی بنیاد پرمذاکرات جاری رکھے گا۔

کراچی: کئی رہائشی علاقوں میں گیس کی قلت کا سامنا

ہم نیوز کے مطابق کمیٹی اجلاس میں  کمپریسر کےغیرقانونی استعمال کے ذریعے گیس چوری روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی نے ہدایت کی کہ گھریلواورکمرشل شعبے کی گیس چوری روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کو سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کوسردیوں میں گیس کی طلب ورسد پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ صنعتی شعبے کوسردیوں میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ گھریلواورصنعتی شعبے کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نےآئی پی پیز  کو دس ارب روپےجرمانہ معاف کرنے کی سمری مسترد کر دی

اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ ہدایت بھی کی گئی کہ گھریلواورصنعتی صارفین کوگیس کی فراہمی میں ترجیح دی جائے۔


متعلقہ خبریں