برازیل: بس اور ٹرک میں تصادم، 40 افراد جاں بحق

برازیل: بس اور ٹرک میں تصادم، 40 افراد جاں بحق

برازیل: ریاست ساؤپالو میں بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔

کراچی: تین ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کو بھی فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی ریاست ساؤپولو کے علاقے تاگوئی میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب فیکٹری ملازمین کو لے کر جانے والے بس ہائی وے پرٹرک سے ٹکرا گئی۔

کراچی طیارہ حادثہ پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کی کوتاہی سے ہوا، وزیر ہوابازی

عالمی خبر رساں ایجنسی نے ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیکٹری بس میں 53 افراد سوار تھے۔

خبر رساں ادارے نے مقامی ذرائع سے بتایا ہے کہ خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور زندہ سلامت ہے۔

مجید اچکزئی کیس: جاں بحق ٹریفک سارجنٹ کے بیٹے کی حکومت سے انصاف کی اپیل

مقامی پولیس کی جانب سے تاحال حادثے کی بابت کچھ نہیں بتایا گیا ہے لیکن جائے وقوع پر پولیس کی بھاری نفری اور متعلقہ امدادی اداروں کے کارکنان موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں