کورونا کیسز میں اضافہ، ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کو فعال کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


لاہور: کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور انتظامیہ نے ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور مدثر ریاض ملک نے ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا اور فیلڈ اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس ،موقع پر ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسپتال کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور سی سی او ہیلتھ اتھارٹی نے ڈی سی کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی سی نے کہا فیلڈ اسپتال میں فوری طور پر 280 مریضوں کو آکسیجن لگائی جاسکے گی اور ضرورت پڑنے پر فیلڈ اسپتالوں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔

ایکسپو سنٹر لاہور میں کرونا مریضوں کے حوالہ سے بنائے گئے قرنطینہ سینٹر پر ہونے والے اخراجات پر مسلم لیگ ن نے سخت تنقید کی۔

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا کے 600 مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا لیکن کرایہ 55 کروڑ بن گیا۔ نیب چیئرمین کی آنکھیں یہاں کیوں بند ہو جاتی ہیں ؟


متعلقہ خبریں