وفاقی وزیر خوراک فخر امام کورونا وائرس میں مبتلا

وفاقی وزیر خوراک فخر امام کورونا وائرس میں مبتلا

فوٹو: فائل


خانیوال: وفاقی وزیر برائے خوراک فخر امام کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فخر امام نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ فخر امام نے دو روز قبل کبیر والا میں گندم اگاؤ مہم کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حلیم عادل شیخ نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا وائرس میں تشویشناک حد تک اضافہ

سندھ  کے وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ وہ چند دنوں سے تھکن اور ہلکا بخار محسوس کررہے تھے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا، جس کے بعد انہوں نےخود کو قرنطینہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے تھے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

ترجمان مراد علی شاہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےجمعہ کو ہلکا بخار محسوس کیا تھا۔ جمعہ کو کورونا کا ٹیسٹ کرویا تو مثبت آیا۔

مرادعلی شاہ نے بتایا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر میں نے خود کو آئسولیٹ کیا ہے۔ ہلکا بخار ہے، باقی طبیعت بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد 3لاکھ79ہزار سے بڑھ گئی

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کےقمرزمان کائرہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں