پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ نوجوان افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں 20 سے30 سال تک کی عمر کے 26 ہزار 971 افراد موذی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 30 سے40 سال کی عمر کے 25 ہزار 593 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 40 سے 50 سال کے افراد کا ایج گروپ وبا سے متاثرہ افراد میں تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

12 جولائی کے بعد سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ

اس کے علاوہ چالیس سے 50 سال کے 17 ہزار 433  جب کہ 50 سے 60 سال کے ایج گروپ کے 15 ہزار 526 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 60 سے 70 سال کی عمر کے 9 ہزار 762 افراد جب کہ 70 سال سے زائد عمر کے4 ہزار580 افراد موذی وبا کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔

پنجاب: کورونا سےبچاؤ کیلئے حفاظتی سامان کی خریداری میں گھپلے

انہوں نے بتایا کہ ایک سے 10 سال کے 2912 جب کہ 10 سے 20 سال تک کے 7 ہزار 722 بچے اس موذی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں