کراچی میں سرکلر ریلوے بحال



کراچی میں سرکلر ریلوے بحال ہوگئی ہے۔ مسافروں کو  لیکر  بن قاسم اسٹیشن سے  روانہ ہونے والی ٹرینیں اپنی منزل پر پہنچ گئی ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کل ٹرین کاافتتاح کیا تھا۔ پہلے دن مسافر مفت سفر کر سکیں گے اور کل کرایہ فی مسافر30 روپے ہوگا۔

ٹرین 46 کلو میٹر کا فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے کرے گی۔ کراچی سرکلر ریلوے کا پاس750 روپے کا بنے گا۔

سرکلر ریلوے کو فی الحال پپری یارڈ سے کراچی سٹی تک ہی چلایا جا رہا ہے۔ سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن تک دسمبر میں بحال کر دیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے اوور پاس کے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں اور جیسے جیسے پھاٹک اور اوور پاس تعمیر ہوں گے ٹریک بڑھتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح کر دیا

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کی ٹرنیں صبح ساڑھے چھ بجے سے شروع ہوں گی۔ ایک وقت میں دو ٹرینیں روانہ ہوں گی، ایک مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے سٹیشن سے سٹی اسٹیشن تک اور دوسری اورنگی اسٹیشن سے سٹی اسٹیشن تک۔

دونوں اسٹیشنوں سے ایک دن میں چار ٹرینیں چلیں گی۔ ہر ٹرین کے ساتھ پانچ بوگیاں ہوں گی اور ہر بوگی میں 100 مسافر ہوں گے۔

ہر ٹرین میں 500 مسافر سفر کرسکیں گے اور روزانہ آٹھ ٹرینیں چلیں گی۔ کراچی سرکلر ریلوے سے روزانہ چار ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں