مصطفیٰ کمال کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، ایم کیو ایم پاکستان


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے بھارت جاکر پاکستانی پاسپورٹ پھاڑدیا تھا، مصطفی کمال

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری سندھ کے مسترد کردہ مصطفیٰ کمال کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کل تک مصطفیٰ کمال ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے گن گاتے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی عوامی جدوجہد کررہے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق انتخابات میں سندھ کے عوام نے مصطفیٰ کمال کی جماعت اور نشان کو مسترد کیا ہے۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی پاکستان پہنچ گئے

انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ریاست نے خود ایم کیو ایم اور را کی باقیات کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے سابق ناظم سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی 13سال بعد پاکستان واپس آئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ خالد مقبول صدیقی نے بھارت جاکر پاکستان کا پاسپورٹ پھاڑدیا تھا۔

سید مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ را ایجنٹ بتا رہے ہیں کہ بھارت ہمیں خالد مقبول صدیقی لے کر گئے تھے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نظریہ ضرورت کے تحت ایم کیو ایم بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نام، جھنڈا اور پتنگ کا نشان بانی ایم کیوایم کا دیا ہوا ہے۔

لندن کی عدالت کا ایم کیو ایم کے زیر استعمال چھ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان ابھی تک برقرار ہے اور اپنے مقصد پر کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم کے بنائے پرچم کو آج ایم کیوایم پاکستان نےاٹھایا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں