وزیر اعظم عمران خان کے لیے ایرانی صدر حسن روحانی کا پیغام

سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں: وزیراعظم

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے صدر روحانی کا پیغام پہنچا دیا ہے۔

ایران پر کسی بھی حملے کا مطلب کھلی جنگ ہو گی،جواد ظریف

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایران کے صدر حسن روحانی کا پیغام پہنچایا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر گزشتہ روز ہی پاکستان پہنچے ہیں اور آج سے انہوں نے اپنی مصروفیات کا آغاز کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کے دوران عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے ایران میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سےملاقات

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایرانی وزیر خارجہ کو بتایا کہ پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے بات چیت میں کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی مفاد میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہو گا۔ انہوں ںے خطےمیں امن ،سلامتی اورترقی کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ، ضیاالحق اور پرویز مشرف کے نقش قدم پر۔۔۔؟

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان قیادت پرمشتمل افغان امن عمل کی حمایت کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام پورے خطے کے مفاد میں ہے۔


متعلقہ خبریں