پیسہ بانٹا جارہا ہے، لے لو لیکن ووٹ پی پی کو دینا: بلاول بھٹو

پیسہ بانٹا جارہا ہے، لو لے لیکن ووٹ پی پی کو دینا: بلاول بھٹو

گلگت بلتستان: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ شکست سے بچنے کے لیے لوگوں میں پیسہ بانٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے شرکا سے کہا کہ ان سے پیسہ لے لو لیکن ووٹ پاکستان پیپلزپارٹی کو دینا ہے۔

کراچی واقعے پر پاک فوج کے اقدام کو ویلکم کرتے ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول وبھٹو زرداری نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کےلوگ آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگ وفادار ہیں اور بکتے نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی ہی وہ جماعت ہے جس نے یہاں سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بھی پی پی ہی بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو حق حاکمیت اور حق ملکیت دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کی مقبولیت سے مخالفین ڈر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکست سے بچنے کے لیے پیسہ بانٹا جارہا ہے۔

موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے، اب ان کا یوم احتساب کرنا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ مشکلات کامقابلہ کیا لیکن کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ اگر سلیکٹڈ کواقتدار میں آنے کی اجازت دیں گے تو وہ نجکاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سمیت دیگر اداروں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

گلگت بلتستان صوبہ منشور کا حصہ، عوام کو حق ملکیت بھی دلوائیں گے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو روزگار، حق ملکیت اور حق حاکمیت چاہیے تو پی پی کا ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔


متعلقہ خبریں