لاہور اور ملتان کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ


لاہور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر لاہور اور ملتان کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق لاہور کے 11 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نیو مسلم ٹاؤن بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، رضا بلاک، سکندر بلاک اورعمر بلاک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گارڈن ٹاؤن، کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے فیزون، ایچ بی ایف سی بلاک بی، ڈی ایچ اے فیز 6 اورعسکری 11 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

انارکلی، مزنگ، شادمان اور گلشن راوی کے علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران فارمیسی، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ جنرل اسٹورز، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھولے جا سکیں گے۔

کورونا کی دوسری لہر، پنجاب حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

ملتان کے بھی 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ملتان کی نقش بند کالونی، گلگشت کالونی کھیڑا آباد، میپکو کالونی، خواجہ آباد کچہری روڈ اور سادت کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران فارمیسی، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ جنرل اسٹورز، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھولے جا سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن علاقوں میں  کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاوَن کرنے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسزکی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں پر بھی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

کوروناوائرس: پاکستان کے15شہروں میں تیزی سے اضافہ

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایس او پیزکی خلاف ورزی پر مارکیٹوں کو بند کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں