مولانا صاحب! معاشی بحران پیدا کرنیوالے آپ کے دائیں بائیں کھڑے تھے،شبلی فراز

انتخابات کے لیے مشین کا انتخاب الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جس تحریک کو آئے روز نئے میثاق کی ضرورت پڑتی ہو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

فارن فنڈنگ کیس کیوں زیر التوا ہے؟ دال میں کچھ کالا ہے: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق فاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نیا میثاق بنا کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہو گی جو ہر گزکامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ظاہر ہوا کہ یہ نہیں جانتے کہ کرنا کیا ہے؟ اور یہ اندھیرے میں تیر چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب! معاشی بحران پیدا کرنے والے آپ کے دائیں بائیں کھڑے تھے۔

جنوری میں پی ڈی ایم کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن جماعتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ملک میں آئینی و جمہوری نظام نہیں ہے تو اپوزیشن جماعتیں گلگت کے انتخابات کیوں لڑرہی ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی آبائی حلقے سے ہاریں تو دھاندلی اور لاہور سے جیتیں تو انتخابات شفاف؟

اپوزیشن کا بیانیہ اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قوم دوغلے پن سے بیزار ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں