اسلام آباد کے مزید دو تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید دو تعلیمی اداروں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد کی ایک نجی یونیورسٹی اور ماڈل کالج فار گرلز ایف 7 ٹو میں کورونا کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے صرف ایمرجنسی کی صورت میں اسٹاف اپنے آفس سے کام کریگا۔

ملتان: جامعہ زکریا سمیت 7 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ

نوٹیفکیشن کے مطابق آفسز میں کام کرنے والوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈی ایچ ایو نے ماڈل کالج فار گرلز ایف 7 ٹو کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے 72 تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں