کورونا: پشاور کے 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث شہر کے سات علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے پر پابندی ہوگی۔ تاہم مساجد ، میڈیکل اور جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 20 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 943 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 41  ہزار 753 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور 16 ہزار 912 زیرعلاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 21 ہزار 302 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 6 ہزار 208، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 922، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار 652 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 399 اور سندھ میں 2 ہزار 667 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 288، اسلام آباد میں 236، بلوچستان میں 153، ‏گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 107 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا کے مزید 556 کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔


متعلقہ خبریں