اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

جمعے کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41,071.30 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران اس میں مندی کا رجحان رہا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 339 پوائنٹس کم ہو کر 40,731.61 پر بند ہوا۔

آج 185,324,168 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 7,838,675,319 روپے بنتی ہے۔

دوسری جانب  انٹربینک میں  ڈالر کی قیمت مزید 37 پیسے کم ہو گئی ہے جب کہ فی تولہ سونا 1400  روپے مہنگا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 37  پیسے سستا ہو کر چھ ماہ کی  کم ترین سطح 159 روپے 9 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر  159.30 پیسہ کا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ سولہ ہزار روپے کا ہو گیا۔

دس گرام سونا 1200 روپے اضافے سے99 ہزار 451  روپے تک پہنچ گیا۔


متعلقہ خبریں