کورونا وائرس: دنیا میں 4 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراد متاثر

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 84 لاکھ 79 ہزار 566 افراد متاثر اور 12 لاکھ 31 ہزار 699 اموات ہو چکی ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 47 لاکھ ایک ہزار914 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 25 لاکھ 45 ہزار 953 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 98 لاکھ 2 ہزار374 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 354 اور 83 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 170 اور 55 لاکھ 90ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کورونا سے مزید 492 افراد ہلاک

روس میں 17 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار509 تک پہنچ چکی ہے۔

فرانس میں 15 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 38 ہزار 674جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 13 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 38 ہزار118 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 12 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 32 ہزار520 سے اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 32 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 لاکھ 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں