سندھ میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق


کراچی:  صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق جب کہ 429 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 647 جب کہ  وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد  ایک لاکھ 47 ہزار 787 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 191 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 29 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 354 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 842 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

کورونا ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی، این سی او سی کا سخت اقدامات کا عندیہ

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کسی حد تک ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، سماجی فاصلے کا خیال کریں، ماسک کا استعمال لازمی بنائیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب برتیں۔


متعلقہ خبریں